حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ تحریک حسینی کے سابق صدر مولانا یوسف حسین جعفری مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ اعجاز حسین بہشتی کی اقتدا میں مرکزی امام بارگاہ جامعہ امام صادق جی نائن ٹو میں ادا کر دی گئی۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا افتخارحسین نقوی،ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اقبال بہشتی ، مولانا شیرعلی انصاری، آئی جی ارشاد حسین اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔